تہران(سچ نیوز) ایران کے شہر مشہد میں بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میںوہاں موجود 10 افراد جاں بحق اور5 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق بوائلر پھٹنے کاحادثہ مشہد کے رہائشی علاقے میں پیش آیاتھا، بوائلر پھٹنے سے قریب کی3 رہائشی عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں اورساتھ ہی 15 گھروں کو بھی نقصان پہنچاہے۔ادھر ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا،اہلکار عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ مزید افراد جو ملبے تلے دبے ہوں انہیں باہر نکالا جاسکے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایران میں بوائلر دھماکہ،10افراد جاں بحق ،5زخمی
ایران میں بوائلر دھماکہ،10افراد جاں بحق ،5زخمی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023