تہران (سچ نیوز)ایران نے برطانوی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیاہے ، ٹینکر کے ایرانی پانیوں میں مڑتے ہی برطانیہ نے تفصیلات لینا شروع کردیں ہیں، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیاہے ۔نجی چینل 92نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ایران کی جانب سے ایک برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا گیاہے جس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔برطانیہ نے آئل ٹینکر کے ایرانی پانیوں میں مڑتے ہی تفصیلات لینا شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی بحری جنگی جہاز نے ایک ایرانی ڈرون مار گرایا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ امریکی بحری جنگی جہاز نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی ڈران کو مار گرایا ہے،ایرانی ڈرون اشتعال انگیزی کر رہاتھا اور امریکا نے اپنے دفاع میں اس ڈرون کو مار گرایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد امریکااور ایران کےدرمیان کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔ دریں اثناءامریکی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سیلر بحیرہ عرب میں لاپتہ ہوگیا ہے۔ تاحال سیلر کی شناخت جاری نہیں کی گئی ہے۔
ایران کے خطر ناک اقدام سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان
ایران کے خطر ناک اقدام سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023