نئی دلی (سچ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے بھی خار زارِ سیاست میں قدم رکھ دیا ہے، انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہول گاندھی سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے بدھ کی صبح 11 بجے نئی دلی میں راہول گاندھی سے ملاقات کرکے پارٹی رکنیت حاصل کی ۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ارمیلا کو شمالی ممبئی کے حلقے سے لوک سبھا کی ٹکٹ جاری کی جائے گی لیکن اس سے قبل اداکارہ شلپا شندے بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔دوسری جانب اس حلقے سے بی جے پی نے انتہائی مضبوط امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی گوپال شیٹھی کو دوبارہ امیدوار نامزد کیا ہے۔پارٹی میں شمولیت کے بعد انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں ارمیلا ماتونڈکر نے کہا کہ انہوں نے کانگریس اس لیے جوائن کی ہے کیونکہ یہ پارٹی سیکولرازم، جمہوریت اور بھارتی آئین کی بالادستی میں یقین رکھتی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023