لندن(سچ نیوز) برطانوی شہری نے پولی کے علاقے میں سابقہ بیوی کی موجودگی میں علیحدگی کی لڑائی میں شکست کی بنا پر اپنے ہی گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے علاقے پولی میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد 66 سالہ ملزم ملبے میں شدید زخمی حالت میں نکالا گیا تھا جبکہ خاتون کو معلولی زخم آئے تھے۔برطانوی پولیس کی جانب سے ایک شخص کے گرفتار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص مبینہ ملزم ہے جس نے گھر کو دھماکے سے اڑایا تھا۔برطانوی میڈیا کا تھا کہ ملزم کی اہلیہ ایلینی نے بتایا کہ ہماری2 برس علیحدگی ہوگئی تھی اور اپنے سابقہ شوہر کو گھر سے بے دخل کرنا تھا جبکہ اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد سے ملزم گھر کی دوسری منزل پر رہائش پذیر تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 60 سالہ متاثرہ خاتون کو حادثے کے نتیجے میں معمولی زخم آئے تھے جسے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک 85 سالہ علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ میں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد میں متاثرین کے امداد کے لئے بھاگا جب میں نے متاثرہ گھر کو دکھا تو وہاں دھواں اٹھ رہا تھا اور گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکا تھا اور گیس کی بو آرہی تھی۔بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ گھر کے ملبے نے نیچے کھڑی گاڑیوں کو پوری طرح سے چھپا دیا تھا، مجھے لگا حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ہوگا۔