لندن (سچ نیوز) برطانیہ نے ایران کی اس تجویز کی مسترد کردیاہے کہ ایرانی ٹینکر کے بدلے میں برطانوی پرچم بردار جہاز واپس کیاجاسکتا ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی جانب سے یہ تجویز مسترد کر دی کہ ایک ایرانی ٹینکر کے بدلے برطانوی پرچم والا وہ بحری جہاز واگزار کیا جا سکتا ہے، جسے خلیج کے علاقے میں ایرانی دستوں نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ لندن اور تہران کے مابین اس وقت سے کافی کشیدگی پائی جاتی ہے، جب رواں ماہ ہی ایرانی کمانڈوز نے یک برطانوی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا تھا۔قبل ازیں برطانوی دستوں نے بھی جبرالٹر کے قریب ایک ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو یہ الزام لگاتے ہوئے اپنے قبضے میں لے لیا تھا کہ وہ جنگ زدہ شام کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا تھا۔ اس بارے میں برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ بات کسی تبادلے کی نہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کے احترام کی بات ہے ۔
برطانیہ نے ایران کی تجویز مسترد کردی
برطانیہ نے ایران کی تجویز مسترد کردی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023