ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے پہلی بار اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ان کا اپنے بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہوا تو ان کا دل مکمل طور پر ٹوٹ گیا تھا لیکن ایسے میں ان کے اہلخانہ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔پرنیتی چوپڑا ان دنوں اپنی فلم ’ جبریا جوڑی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم 9 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی تشہیر کے سلسلے میں اداکارہ نے انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں نجی زندگی کے حوالے سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کا بریک اپ ہوا تو وہ ان کی زندگی کا سب سے برا دور تھا اور ان کا دل پوری طرح ٹوٹ چکا تھا۔ ’ مجھے لگ رہا تھا کہ اس دنیا میں ایک دم سے اکیلی رہ گئی ہوں ، ایسا پہلی مرتبہ ہوا تھا جب کسی نے مجھ کو ٹھکرا دیا تھا ، میری زندگی میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا‘۔اداکارہ پرنیتی چوپڑا کا مبینہ طور پر نوجوان ڈائریکٹر چرت دیسائی کے ساتھ افیئر چلتا رہا ہے لیکن دونوں نے ہی اس بارے میں کبھی میڈیا پر بات نہیں کی۔انٹرویو کے دوران پرنیتی چوپڑا نے دل توڑنے والے کا نام نہیں بتایا لیکن جب ان کے سامنے چرت دیسائی کا نام لیا گیا تو اس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ نہ تو اس بات کو مسترد کریں گی اور نہ ہی اسے قبول کریں گی بلکہ اسے ایک راز ہی رہنے دینا چاہیں گی۔اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کا بریک اپ ہوا تو انہیں اپنے گھر والوں کی سب سے زیادہ ضرورت پڑی جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ بریک اپ کے بعد اب وہ مزید میچور ہوگئی ہیں اور اس بات کیلئے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت جلد یہ دن دیکھ لیا ۔
بوائے فرینڈ سے بریک اپ کے بعد پہلی بار پرنیتی چوپڑا دل کی بات زبان پر لے آئیں
بوائے فرینڈ سے بریک اپ کے بعد پہلی بار پرنیتی چوپڑا دل کی بات زبان پر لے آئیں
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023