نئی دہلی (سچ نیوز) بالی وڈ فلم ’دنگل‘ سے کیریئر شروع کرنے اور شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے رواں ماہ کے آغاز میں فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تو ہر کوئی حیران رہ گئے لیکن گزشتہ روز خبر سامنے آئی کہ وہ بالی ووڈ کو چھوڑنے کے بعد بھارت کے متنازع ترین رئیلٹی ٹی وی شو ’بگ باس 13‘ میں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق اس شو کا آغاز رواں برس 29 ستمبر کو ہونا ہے اور خبریں ہیں کہ اس بار بھی سلمان خان اس شو کی میزبانی کریں گے۔اس شو میں شرکت کرنے والے زیادہ تر اداکار متنازع ہوتے ہیں اور شو کی انتظامیہ کی خواہش ہے کہ زائرہ وسیم بھی اس بار اس کا حصہ بنی اور یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ زائرہ وسیم کو بگ باس میں شرکت کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی پیش کش کی گئی تھی۔کہا جا رہا تھا کہ زائرہ وسیم بھاری معاوضے کی پیشکش کی وجہ سے بگ باس میں شرکت کریں گی اور شو میں بھی بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کریں گی لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ زائرہ وسیم نے بھاری معاوضے کی پیشکش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شو میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ شوبز ویب سائٹ ’لیٹسٹلے‘ کے مطابق زائرہ وسیم کو سلمان خان کی میزبانی میں شروع ہونے والے شو بگ باس میں شرکت کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی پیش کش کی گئی لیکن اداکارہ نے اس متنازعہ ٹی وی شو میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے یکم جولائی کو سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیں گی۔اداکارہ نے فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ انہیں کم عمری میں شہرت ملی اور انہیں فلم انڈسٹری سے اچھا پیار بھی ملا اور انہوں نے اچھا مقام بھی حاصل کیا لیکن اب احساس ہونے لگا ہے کہ وہ اس کام کیلئے نہیں تھیں اور یہ کہ اداکاری کی وجہ سے ان کا ایمان و عقیدہ متاثر ہو رہا ہے، اس لئے اب وہ فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کر رہی ہیں۔
بگ باس شو میں شرکت کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی پیشکش، بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کرنے والی زائرہ وسیم کے جواب نے سب کو حیرت میں ڈال دیا
بگ باس شو میں شرکت کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی پیشکش، بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کرنے والی زائرہ وسیم کے جواب نے سب کو حیرت میں ڈال دیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023