سلطان پور(سچ نیوز )بھارتی ریاست اتر پردیش میں سلطان پور کے مقام پر بی جے پی رہنما اور بھاجپا ورکنگ کمیٹی کے رکن آلوک آریہ کو مسلح افراد نے گولی مار کر زخمی کر دیا، واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیادیگر کی تلاش جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے سلطانپور میں فوڈ مال کے مالک اور بھاجپا ورکنگ کمیٹی کے رکن آلوک آریہ کو بدمعاشوں نے گولی مار دی جسے زخمی حالت میں ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ۔ ڈی آئی جی فیض آباد اونکار سنگھ نے بتایا کہ اس واقعہ میں ملوث ایک بدمعاش کو گرفتار کرلیا گیادیگر کی تلاش جاری ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ فوڈ مال میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت ممکن ہوسکی۔ انہیں جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کی جائیگی۔