مہاراشٹرا (سچ نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع چندراپور میں شوہر نے چھپے خزانے کی تلاش میں بیوی کو 50دن تک بھوکا رکھا جسے گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی پولیس سٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ایس پی بورکیوٹ نے واقعہ کے متعلق ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دونوں کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی۔ ایک پنڈت نے اس کے سسرال والوں کو مشورہ دیا کہ ا ہندو رسومات کے تحت بیوی کو 50دن تک بھوکا رکھنے پر شوہر کو چھپے ہوئے خزانے کو حاصل کرنے میں کامیابی ملے گی جس کے بعد شادی کے پہلے روز سے ہی خاتون کو زبردستی رسم و رواج کا پابند بنانے کے لئے ہراساں کیا جاتا رہا۔ خاتون جسمانی اور ذہنی طور پر دباﺅ کا شکار تھی اور زندہ رہنے کے لئے 50دن تک زبردستی کم خوراک پر گزارا کیا جبکہ دن کے اوقات میں اسے روزانہ صبح سے شام تک پوجا کرنے کے لئے کہا جاتا اور رسومات کے دوران اسے کوئی بھی غلطی کرنے پر زدوکوب کیا جاتا۔ پولیس کے مطابق سسرال والوں نے والدین سے بات نہ کرنے کے لئے بہو کا فون بھی چھین لیا تاہم شک ہونے پر باپ بیٹی کے سسرال پہنچ گیا جس پر وہ اپنی بیٹی کی خراب حالت دیکھ کر اسے اپنے ساتھ لے گیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر مہاراشٹرا کی کمیٹی نے پولیس سے اس کے شوہر، سسرال والوں اور دیگر کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے رابطہ کیا جس کے بعد بدھ کو خاتون کے شوہر اور پنڈت کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی شخص کی شادی لیکن پہلے ہی دن سے دلہن کو بھوکا رکھنا شروع کردیامگر کیوں؟ انتہائی حیران کن وجہ سامنے آگئی
بھارتی شخص کی شادی لیکن پہلے ہی دن سے دلہن کو بھوکا رکھنا شروع کردیامگر کیوں؟ انتہائی حیران کن وجہ سامنے آگئی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023