بھارت ایک بار پھر بھاگ گیا، امریکی وزیر خارجہ کو ایسا پیغام دے دیا کہ پوری دنیا میں شرمندہ ہوگیا

بھارت ایک بار پھر بھاگ گیا، امریکی وزیر خارجہ کو ایسا پیغام دے دیا کہ پوری دنیا میں شرمندہ ہوگیا

واشنگٹن(سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ میں صدر ڈونلڈٹرمپ نے دوسری بار مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرانے میں ثالثی کی پیشکش کی تاہم بھارت کی طرف سے دوسری بار بھی یہ پیشکش ٹھکرا دی گئی ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی وزیرخارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہمالیہ کے متنازعہ خطے پر مذاکرات صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوں گے۔“بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر اور امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی یہ ملاقات بنکاک میں ایشیئن سکیورٹی فورم کے دوران ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد ایس جے شنکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ”آج صبح میں نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کو اپنا موقف واضح طور پر پہنچا دیا ہے کہ جموں و کشمیر پر اگر کبھی بات ہوئی تو وہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گی۔“واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے مسئلہ کشمیر میں ثالث بننے کی درخواست کی گئی ہے۔ بھارت نے صدر ٹرمپ کے اس بیان کی تردید بھی کر دی تھی اور کہا تھا کہ نریندر مودی نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی۔

Exit mobile version