8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
اتوار, مارچ 8, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
” بھارت سرپرائز حملے پر پاکستان کا مذاق اڑا رہاتھا لیکن اب لگتا ہے کہ حملہ ناکام تھا “ بین الاقوامی نیوز سائٹ نے مودی کو مزید شرمندہ کر دیا

” بھارت سرپرائز حملے پر پاکستان کا مذاق اڑا رہاتھا لیکن اب لگتا ہے کہ حملہ ناکام تھا “ بین الاقوامی نیوز سائٹ نے مودی کو مزید شرمندہ کر دیا

” بھارت سرپرائز حملے پر پاکستان کا مذاق اڑا رہاتھا لیکن اب لگتا ہے کہ حملہ ناکام تھا “ بین الاقوامی نیوز سائٹ نے مودی کو مزید شرمندہ کر دیا

09/03/2019
0 0
0
شئیرز
9
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی (سچ نیوز)بین الاقوامی نیوز سائٹ ’’ بزنس انسائڈر ‘‘ نے ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت رات کے اندھیرے میں کی جانے والی سٹرائیک پر پاکستان کا مذاق اڑا رہا تھا اور جشن منا رہا تھا لیکن بھارت اس کا کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے اور دوسری جانب نئے سامنے آنے والے شواہد کے مطابق پاکستان کا موقف درست ثابت ہوتا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔غیر ملکی ویب سائٹ ” بزنس انسائڈر “ نے اپنے آرٹیکل میں کہا ہے کہ بھارتی طیاروں نے رات کے اندھیرے میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور بالاکوٹ کے علاقے میں بم گرا کر فرار ہو گئے تاہم اس کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان کی حدود میں کالعدم تنظیم کے کیمپ پر حملہ کیا اور 300 دہشتگرد ہلاک کر دیئے ہیں جبکہ اس کیمپ کی عمارت پر دو ہزار کلو بم گرایا گیا۔ بھارتیوں سیکیورٹی فورسز کا یہ اعلان سن کر جشن منانا شروع کر دیااور پاکستانیوں کا مذاق بنانا شروع کر دیا ۔بزنس انسائڈر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے اس حملے کی تردید کی اور کسی قسم کا بھی جانی نقصان ہونے سے متعلق بھارتی دعوﺅں کو مسترد کیا تاہم نئے سامنے آنے والے شواہد یہ ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان کا موقف درست ہے اور بھارت کسی بھی چیز کو نشانہ بنانے میں ناکام رہاہے ۔” پلینٹ لیبز“ (Planet Labs)کی جانب سے جاری کردہ تصاویر جو کہ 72 سینٹی میٹر قریب تک صورتحال واضح کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ وہاں دہشتگردوں کا ایسا کوئی کیمپ نہیں جس کو ایک زرہ برابر بھی نقصان پہنچا ہو۔بزنس انسائڈر نے اپنے آرٹیکل میں کہا کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی متعلقہ علاقے کا دورہ کیا اور وہاں مقیم افراد سے گفتگو کی تاہم کوئی بھی ایسا ثبوت سامنے نہیں آ سکا جو کہ بھارت کے اس دعوے کی تصدیق کرے کہ اس سٹرائیک میں کسی کی موت یا کوئی زخمی ہواہے ۔بھارتی حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں سٹرائیک کے دوران دو ہزار کلو اسرائیلی ساختہ ” سپائس 2000 “ بم گرایا تاہم اس بھارتی دعوے پر جیوپولیٹیکل کنسلٹنگ فرم ’ سٹریٹ فار“ کے دفاعی تجزیہ کار ” عمر لامرانی“ کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ یہ بم اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنائے اور اتنا کم نقصان کرے ۔پاکستان نے متعلقہ علاقے میں بننے والے گڑھے دکھائے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر بھارتی بم سے بنے ہیں تاہم وجہ جو بھی تھی بھارت ناکام رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی طیارہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کا مطلب ہے کہ طیارے بھارتی فضائیہ میں اہمیت رکھتے ہیں اور عمومی طور پر اس طرح کے جہازوں کیلئے ملک اپنے بہترین پائلٹس کا انتخاب کرتے ہیں اور مجھے لگتاہے کہ وہ اپنے بہترین ہتھیاروں کے ساتھ جارہے تھے لیکن میں چونکا کہ پھر وہ ناکام کیسے ہو گئے ؟، یہ سیدھا سیدھا پائلٹ کی غلطی ہے جو کہ دراصل بھارتی فضائیہ کی ساکھ کی عکاسی کرتی ہے ۔حملے کے بعد لڑائی جارہی رہی اور پھر بھارت کو پاک فضائیہ کے ہاتھوں اپنا ایک مگ طیارہ گنوانا پڑا اور پاکستان نے ان کا ایک پائلٹ بھی پکڑ لیا جو کہ بعد میں رہا کر دیا گیا ۔لیکن اس کے باوجود بھی بھارت نے غیر مصدقہ کامیابیوں کا دعویٰ کر دیا، بھارت نے کہا کہ ہم نے بھی پاکستان کا ایک ایف سولہ طیارہ مار گرایا ہے لیکن اب تک ثبوت دینے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے ۔بزنس انسائڈ نے اپنے آرٹیکل کے آخرمیں دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کی تجویز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ناکام سٹرائیک پرشرمندگی کو قبول کرلینا چاہیے ۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In