پیرس(سچ نیوز)سابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کے ایک متنازعہ بیان کے بعد جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شدید تنقید کی زد میں آ گئے وہیں پیرس حکومت بھی دونوں ممالک کے روابط کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہو گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی حکومت نے کہا کہ سابق سربراہ مملکت فرانسو اولانڈ کی جانب سے بھارت کے ساتھ کیے گئے ایک عسکری معاہدے کے حوالے سے دیے گئے بیان پر جو تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے اس کی وجہ سے دونوں ممالک کے باہمی روابط کے خراب ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ فرانس کے جونیئر وزیر خارجہ ژان بابتیس کے مطابق میرے خیال میں سابق صدر کا بیرون ملک دیا جانے والا یہ بیان فرانس اور بھارت کے باہمی تعلقات کے لیے خطرناک ہے اور اس سے کسی کو بھی فائدہ نہیں پہنچے گا اور فرانس کو بھی نہیں۔ بابتیس نے مزید کہا کہ اولانڈ اب مزید اس عہدے پر فائز نہیں ہیں، ان کی جانب سے اس طرح کا بیان ان دونوں ممالک کے سٹریٹیجک پارٹر شپ کے حق میں نہیں ہے اور اس کی وجہ سے بھارت میں ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے، جو بالکل بھی سود مند نہیں۔
بھارت سے جنگی طیاروں کا معاہدہ، فرانس کی حکومت خود بھی پریشان
بھارت سے جنگی طیاروں کا معاہدہ، فرانس کی حکومت خود بھی پریشان
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023