نئی دہلی (سچ نیوز) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت انڈیا میں 7 مرحلوں میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پڑوسی ملک میں الیکشن کا معرکہ 11 اپریل سے 19مئی تک جاری رہے گا۔چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا سنیل اروڑا نے پریس کانفرنس میں الیکشن کے انعقاد کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس 7 مرحلوں میں الیکشن ہوں گے جن میں 90 کروڑ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو منعقد ہوگا ، دوسرا مرحلہ 18 اپریل، تیسرا مرحلہ 23 اپریل، چوتھا مرحلہ 29 اپریل، پانچواں مرحلہ 6 مئی ، چھٹا مرحلہ 12 مئی ، ساتواں اور آخری مرحلہ 19مئی کو منعقد ہوگا جس کے بعد تمام مراحل کے ووٹوں کی گنتی کا آغاز 23 مئی سے ہوگا۔چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا کے مطابق اس الیکشن میں بھارت کے 90 کروڑ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، ان میں سے ڈیڑھ کروڑ لوگ وہ ہیں جن کی عمر 18 یا 19 سال ہے۔ 2014 کے الیکشن کیلئے 9 لاکھ پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے تاہم حالیہ الیکشن میں پولنگ سٹیشنز کی تعداد 10 لاکھ ہوگی۔
بھارت میں 7 مرحلوں میں الیکشن کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا
بھارت میں 7 مرحلوں میں الیکشن کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023