اسلام آباد / کراچی(سچ نیوز) بھارتی حکومت پاکستان کیساتھ دشمنی کی تمام تر حدیں عبور کر گئی اور بھارتی فلم سازوں، پرموٹرز اور فلم ڈسٹری بیوٹرز کو کوئی بھی فلم پاکستان کو دینے سے منع کر دیا ہے۔سال 2006 پاکستان اور بھارت کے مابین معاہدہ کیا گیا تھا کہ بھارتی فلموں کی نمائش پاکستان بھر میں کی جائے گی اور ان فلموں کو پاکستانی شائیقن کیلیے پیش کیا جائے گاجس میں پاکستان کے بارے کوئی منفی تاثر یا عکاسی نہ کی گئی ہو۔بھارتی زیرتسلط مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کی طرف نہتے کشمریوں کے بارے میں پاکستان کی طرف سے آواز اوٹھانے اور گزشتہ دنوں پلوامہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقع میں پاکستان کو ملوث کرنے کے بعد بھارتی حکومت نے اپنے تمام پرموٹرز سے کہاکہ پاکستانی پرموٹرز کو فلمیں نہ دی جائیں۔دریں اثنا بھارت کی جانب سے ثقافتی رابطوں پرایک اوروار، پاکستانی فنکاروں کی بھارتی فلموں میں اداکاری پر پابندی عائد کردی۔بھارتی سینما انڈسٹری کی نمائندہ تنظیم آل انڈین سنے ورکرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے، بھارتی فلموں میں کردارنگاری کرنے والے پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد کردی ہے۔اعلامیے میں آل انڈین سنے ورکرز ایسوسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام فلم میکنگ کے ادارے کسی بھی فلم یا دیگرفنکارانہ سرگرمیوں کے دوران پاکستانی اداکاروں کی شمولیت سے مکمل طور اجتناب برتیں۔
بھارت نے فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کر دی
بھارت نے فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کر دی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023