نئی دہلی(سچ نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءجاری ہے اور کئی میچز اب تک بارش کی نذر ہو چکے ہیں۔ ایسے میں جب شائقین دعائیں مانگتے ہیں کہ میچ کے دوران بارش نہ ہو، بھارتی ٹیم کے میچ کے دوران انشورنس کمپنیاں شائقین سے زیادہ دعائیں مانگتی ہیں کہ میچ بخیریت ہو جائے اور بارش نہ ہو کیونکہ بارش ہونے کی صورت میں ان کا کروڑوں کا نقصان ہو جاتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اب تک بھارتی ٹیم کے جتنے میچوں میں بارش ہو چکی ہے اس سے انشورنس کمپنیوں کے 100کروڑ بھارتی روپے (تقریباً2ارب 26کروڑ 80لاکھ پاکستانی روپے) داﺅ پر لگ چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مختلف ٹی وی چینلز آئی سی سی کو ان میچوں کے حقوق کے عوض کروڑوں روپے ادا کرتے ہیں اور میچوں کے درمیان اشتہارات چلا کر آمدن حاصل کرتے ہیں۔ اس آمدن کی انہوں نے انشورنس کروا رکھی ہوتی ہے۔ اگر بارش آ جائے تو وہ اشتہار نہیں چلا پاتے اور ان کی اشتہارات کی آمدنی کم رہ جاتی ہے۔ اس صورت میں وہ انشورنس کمپنیوں سے انشورنس کلیم کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مختلف میچوں کی انشورنس کی رقم ان میچوں کی اہمیت اور ٹیموں کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ 50کروڑ بھارتی روپے میں انشورڈ ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے میچوں کی انشورنس 5کروڑ سے 80کروڑ روپے تک میں ہوتی ہے۔
بھارت کے ورلڈ کپ میچوں میں بارش ہونے سے انشورنس کمپنیوں کے کتنے ارب روپے ڈوب گئے؟ جواب آپ کے اندازوں سے بھی زیادہ
بھارت کے ورلڈ کپ میچوں میں بارش ہونے سے انشورنس کمپنیوں کے کتنے ارب روپے ڈوب گئے؟ جواب آپ کے اندازوں سے بھی زیادہ
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023