لاہور(سچ نیوز)امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ کو خدمت انسانیت کی بنیاد پر عوامی سطح پر زبردست مقبولیت حاصل ہو رہی ہے،ہر شہر اور علاقہ میں ملی مسلم لیگ کے امیدواران کو بے پناہ محبتیں مل رہی ہیں،ریلیف سرگرمیوں کی طرح سیاسی میدان میں بھی عوامی امنگوں کی ترجمانی کریں گے،یونین کونسل کی سطح پر رفاہی سرگرمیوں کا نیٹ ورک وسیع کیا جائے گا،بیرونی قوتوں کی ملی مسلم لیگ کو سیاست سے باہر کرنے کی سازشیں ان شاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گی۔ظحافظ محمد سعید نے کہاکہ مسئلہ کشمیراور پانیوں کا مسئلہ بنیادی اہمیت رکھتا ہے،افسوسنا ک امر یہ ہے کہ سابقہ حکومتوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی اور ملک میں صاف پانی کی فراہمی اور ڈیموں کی تعمیر کے مسئلہ پر کسی قسم کی کوششیں نہیں کی گئیں۔