کرائسٹ چرچ(سچ نیوز) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والے اندوہناک سانحہ میں شہید ہونے والے اردن کے شہری کی ماں بیٹے کی جدائی کا غم برداشت نہ کرسکیں اوردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔نیوزی لینڈ کے مو¿قر اخبار’ نیوزی لینڈ ہیرالڈ‘ کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ کامل درویش کی آخری رسومات میں شرکت کےلئے ان کی 64 سالہ والدہ جمعہ کے دن نیوزی لینڈ پہنچی تھیں لیکن نماز جنازہ سے قبل ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔اخبار کے مطابق اردن کے سفارتخانے نے مساجد حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی نژاد اردنی شہری کامل درویش کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔کامل درویش کی والدہ کی میت کو اردن منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق کامل درویش چھ ماہ قبل ہی نیوزی لینڈ آئے تھے۔ اردن میں ان کے تین بیٹے اور بیوہ موجود ہیں۔ڈیری فارمنگ کے شعبے سے وابستہ کامل درویش اپنے بھائی کے ساتھ کام کرنے کے ارادے سے نیوزی لینڈ منتقل ہوئے تھے۔شہادت سے قبل 38 سالہ کامل درویش نے بیوی بچوں کے ویزے کیلئے درخواست بھی جمع کرائی تھی۔کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل جب حملہ آورنے اندھا دھند گولیاں برسائیں تو 50 مسلمان شہید ہوگئے تھے۔ اس سانحے میں درجنوں افراد زخمی ہیں۔
بیٹے کی تدفین میں شرکت:نیوزی لینڈ پہنچنے والی ماں بھی چل بسی
بیٹے کی تدفین میں شرکت:نیوزی لینڈ پہنچنے والی ماں بھی چل بسی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023