لاہور (سچ نیوز) کچھ روز قبل شوبز انڈسٹری کے دو چمکتے ستاروں یاسر حسین اور اقراءعزیز نے ناصرف اپنے تعلق کو ساری دنیا کے سامنے قبول کیا بلکہ ایوارڈ شو کے دوران ہی یاسر حسین اپنی ہونے والی اہلیہ پر کچھ اس طرح ’واری‘ ہوئے کہ تنقید کا نشانہ بھی بن گئے۔
یاسر حسین اور اقراءعزیز کو سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ یاسر حسین نے اقراءعزیز کیساتھ اپنی ایک نئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس نے تقریباً تمام سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کھینچ لی اور ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ”اقراءعزیز اپنے تایا ابو کیساتھ۔۔۔“