تبت کے علیحدگی پسندوں نے چین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تبت کے علیحدگی پسندوں نے چین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تبت (سچ نیوز)چین کے علاقے تبت میں علیحدگی پسندوں کی تحریک کے شدت پکڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے جس کے بعد انتظامیہ کو مزید چوکس رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چین کی حکمران سیاسی جماعت کمیونسٹ پارٹی کے سینیئر رہنما وانگ یانگ کا کہنا ہے کہ تبت میں علیحدگی پسند عناصر اپنی کوششوں میں شدت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وانگ یانگ نے تبت میں سخت حکومتی کنٹرول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مقامی کارکنوں اور انتظامی اہلکاروں کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں۔ وانگ یانگ نے تبت کے چین نواز مذہبی بدھ مت رہنماو¿ں کو بھی تلقین کی کہ وہ علیحدگی پسندی کا عزم و حوصلے سے مقابلہ کریں۔ وانگ یانگ چینی کمیونسٹ پارٹی کے چوتھے اہم ترین لیڈر ہیں۔ واضح رہے کہ تبت کے علیحدگی پسند کوئی دہائیوں سے چین سے آزادی کے لئے اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

Exit mobile version