”تحریک انصاف تبدیلی لے آئی ہے۔ “لیگی رہنما بلیغ الرحمن نے حقیت تسلیم کرلی مگرکس انداز میں؟

”تحریک انصاف تبدیلی لے آئی ہے۔ “لیگی رہنما بلیغ الرحمن نے حقیت تسلیم کرلی مگرکس انداز میں؟

لاہور (سچ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تبدیلی لے آئی ہے ، پہلے کہا جاتا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ملی ہوئی ہیں اور اب کہتے ہیں کہ اپوزیشن متحد نہیں ہو سکتی ، یہ ان کے موقف میں تبدیلی ہے ۔

سماءنیوز کے پروگرام ”ندیم ملک لائیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے بلیغ الرحمن نے کہا کہ تحریک انصا ف تبدیلی لے آئی ہے ۔ تحریک انصاف والے پہلے یہ کہتے تھے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور اب کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن کبھی اکٹھی نہیں ہو سکتی ۔ یہ تحریک انصاف کے موقف میں بھی تبدیلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یاپارٹی کا سربراہ جس شخص کو ہونا چاہئے اس میں مردم شناسی ہونی چاہئے ۔ تحریک انصاف کا ریکارڈ ہمیشہ یہ رہاہے کہ پہلے وہ ایک شخص کو بہتر سمجھتے ہیں اورپھر کہتے ہیں کہ یہ غلط ہیں ۔ ہر چیز میں یہ بیک ٹریک کرتے ہیں، موجودہ حکومت جعلی طریقے سے وجود میں آئی اور اس کی ڈوریاں کہیں اور سے ہلتی ہیں۔

Exit mobile version