پشاور (سچ نیوز)تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوامیں تحریک انصاف کے لئے حکومت بنانا مشکل ہوگا ،کے پی کے میں کوئی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی ۔دنیا نیوز کی خصوصی انتخابی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا کہ تحریک انصاف کیلئے کے پی کے میں حکومت بنانا مشکل ہوگا ۔ پہلے بھی تحریک انصا ف نے مخلوط حکومت بنائی تھی لیکن اب ان کے ساتھ کوئی اتحادی جماعت نہیں ہے اور الیکشن کے بعد بھی کوئی جماعت تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی بلکہ مخالف جماعتیں تحریک انصاف کے خلاف اکٹھی ہو جائیں گی ۔ تحریک انصاف کو چیلنج اندر سے درپیش ہے جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملے وہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ تحریک انصاف 50فیصد نشستیں ملنے کیلئے پر امید ہے لیکن دوسری جماعتیں بھی پر امید ہیں ۔ اس لئے یہ ایک سخت مقابلہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تحریک انصا ف کے پی کے میں ایک بڑی پارٹی ہے اور وہ الیکشن میں کامیابی بھی اسی لحاظ سے حاصل کرے گی ۔ اس دفعہ اے این پی کی تیاری بھی بڑی بھرپور ہے ۔پیپلز پارٹی کے پاس ایسے امیدوار ہیں جو کے پی کے میں انتخابات جیت سکتے ہیں۔ ایم ایم اے کے ووٹ تقسیم نہیں ہونگے اور ان کے کچھ حلقوں میں کافی مضبوط امیدوار ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایم ایم اے 20سے 25سیٹیں حاصل کر سکتی ہے ۔
تحریک انصاف کیلئے خیبر پختونخوا میں حکومت بنانا مشکل ہوگا :رحیم اللہ یوسفزئی
تحریک انصاف کیلئے خیبر پختونخوا میں حکومت بنانا مشکل ہوگا :رحیم اللہ یوسفزئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023