برسلز (سچ نیوز ) نیٹوکے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ترکی روس سے ایس 400 میزائل خریدنے کا حق رکھتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سیکرٹری جنرل آف نیٹو سٹولٹن برگ کا ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ رکن ممالک اسلحہ خریدنے کے معاملے میں با اختیار ہیں مگر ضروری ہے کہ یہ اسلحہ ہمارے معیار کے مطابق ہو۔ واضح رہے کہ انہوں نے یہ بیان برسلز میں منعقد ہونے والے نیٹو سربراہ اجلاس سے قبل دیا ہے۔