کرائسٹ چرچ (سچ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداءکے لواحقین سے ٹیلیفونک خطاب میں وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی متاثرہ خاندانوں کا غم بانٹنے نیوزی لینڈ آئیں گے۔ترک ویب سائٹ ٹی آر ٹی کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے کرائسٹ چرچ میں موجود ترک نائب صدر فواد اوکتائے اور وزیر خارجہ مولود چاﺅش اولو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کے اہلخانہ اور لواحقین سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ انہوں نے سانحہ کرائسٹ چرچ کو منظم سازش قرار دیا اور کہا کہ یہ ذاتی نوعیت کا معاملہ نہیں بلکہ منظم اور سوچی سمجھی واردات ہو سکتی ہے جس میں ملوث دہشتگرد نے ترکی کا 2 بار سفر کیا اور وہاں 46 روز تک قیام بھی کیا ۔رجب طیب اردگان نے بتایا کہ ترک خفیہ ایجنسی نے سفید فام دہشتگرد کے ترکی کے ہمسایہ ممالک اور وہاں موجود عناصر سے رابطے کا بھی انکشاف کیا ہے،امید ہے کہ نیو زی لینڈ حکومت اس معاملے کو سنجیدہ لے گی کیونکہ یہ معاملہ سنگین نوعیت کا ہے جس پر مغربی دنیا تاحال خاموش ہے۔ انہوں نے نیو زی لینڈ حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اس دہشتگردانہ حملے کی تفتیش میں سنجیدگی کامظاہرہ کرے۔ترک صدر نے کہا کہ نیو زی لینڈ اور اس کے اطراف میں بسنے والے تمام مسلمان ہمارے بھائی ہیں اور میں جلد ہی نیوزی لینڈ کا دورہ کرکے متاثرین کا غم بانٹنے کا خواہاں ہوں۔
ترک صدر رجب طیب اردگان کا سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین سے خطاب، ایسا وعدہ کرلیا کہ امہ کے دل جیت لیے
ترک صدر رجب طیب اردگان کا سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین سے خطاب، ایسا وعدہ کرلیا کہ امہ کے دل جیت لیے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023