انقرہ (سچ نیوز)ترک صدر ایردوآن نے ملکی عوام سے کہا ہے کہ وہ ترکی کے اقتصادی دشمنوں کے خلاف ’قومی جنگ‘ کے لیے خود ٹرکش لیرا خریدیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایردوآن نے یہ بات امریکی صدر ٹرمپ کے ایک اعلان کے بعد کہی، جس نے ملکی کرنسی لیرا کو بری طرح متاثر کیا۔ ترک لیرا کی قدر میں اس سال کے آغاز سے اب تک قریب 40 فیصد کمی ہو چکی ہے۔ لیکن ترک معیشت اور انقرہ کی مالیاتی سیاست کے لیے بہت تشویش کی بات یہ تھی کہ ٹرمپ کے ترکی کے خلاف اعلان کے بعد ملکی کرنسی کی قدر میں صرف ایک دن میں قریب 20 فیصد کمی دیکھی گئی۔