اسلام آباد (سچ نیوز)پاکستان نے نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹر پول سے رابطہ کرلیاہے ۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے نوازشریف کے صاحبزادو ں حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے لئے انٹر پول سے رابطہ کر لیا ہے ۔ ایف آئی اے نے حکومت کی طرف سے انٹر پول کے ہیڈ کوارٹر فرانس کو درخواست بھیج دی ہے ۔ واضح رہے کہ حسن اور حسین نواز کونیب ریفرنسز میں میں احتساب عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دیا گیاہے اور اس حوالے سے نیب کی جانب انٹر پول سے رابطہ کرکے حسن اور حسین نوازکے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔