لاہور (سچ نیوز)پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کاحق ہے ،تمام سیاسی جماعتوں کو رضامند کرلیا ہے کہ حلف لینے کے موقع پر کوئی ہنگامہ نہیں کیا جائے گا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضانے کہاہے کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔ ہم عمران خان کو یہ بتائیں گے کہ اپوزیشن کا مقصد صرف یہ نہیں ہوتا کہ باہر کھڑا ہوکر استعفیٰ مانگا جائے ۔ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو رضا مند کرلیا ہے کہ حلف والے دن کو ئی ہنگامہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اچھی قانون سازی میں بھی حکومت کی مدد کی جائیگی ۔ میں نے اپنی ہار کو تسلیم کیا ہے ۔ مجھے خوشی ہوتی کہ اگر میرے پولنگ ایجنٹس کو نکالا نہ جاتا اوروہ فارم45لیکر آتے اور 17پولنگ سٹیشنز تبدیل نہ کئے جاتے ۔