اسلام آباد: ( سچ نیوز) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہر مسلمان کے لیے اسوہ حسنہ مشعل راہ ہے، حکمرانی میں ریاست مدینہ کا تصور خوش آئند ہے۔
چیئرمین نیب کا اسلام آباد میں سویٹ ہومز کے دورے کے موقع پر خطاب میں کہنا تھا کہ بچوں سے ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، یہاں کا نظام دیکھ کر خوشی ہوئی، پاکستان سویٹ ہومز کے بچے ملک کا نام روشن کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کی امیدیں بچوں اور نوجوان نسل سے وابستہ ہیں۔ دیانت کیساتھ محنت کریں تو دنیا کا کوئی کام مشکل نہیں ہوتا، محنت، دیانت اور رب کی ذات پر یقین ترقی کا راستہ ہے۔ انہوں نے آفر کی کہ بچے اگر نیب کا دورہ کرنا چاہیں تو ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔