اسلام آباد (سچ نیوز )وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو تعینات کر دیا۔ان کی بطور ڈی جی آئی بی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر سلیمان خان اس سے پہلے کوآرڈینٹر نیکٹا کے عہدے پر خدمات انجام دے رہےتھےتاہم مہر خالد دادلک کو ڈاکٹر سلیمان کی جگہ نیکٹا کا نیا کوآرڈینٹر تعینات کر دیا گیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد جہانزیب خان کو سیکریٹری ایف بی آر تعینات کر دیا گیاجبکہ اس سے پہلے وہ سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔