خیبر پختونخواکابینہ تشکیل کے پہلے ہی دن اختلافات کا شکار ، شاہ محمد وزیر نے مشیر بننے سے انکار کردیا

خیبر پختونخواکابینہ تشکیل کے پہلے ہی دن اختلافات کا شکار ، شاہ محمد وزیر نے مشیر بننے سے انکار کردیا

پشاور (سچ نیوز)رکن صوبائی اسمبلی کے پی کے شاہ محمد وزیر نے مشیر برائے ٹرا نسپورٹ بننے سے انکار کردیاہے اور کہاہے کہ ان کو وزیر بنایا جائے اور اہم وزارت دی جائے ۔

دنیا نیوز کے مطابق کے پی کے کابینہ تشکیل کے پہلے دن ہی اختلافات کا شکار ہو گئی ہے ۔رکن کے پی کے اسمبلی شاہ محمد وزیر نے مشیربرائے ٹرانسپورٹ کا عہدہ لینے سے انکار کردیاہے ۔ انہوں نے کہا خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع پہلے ہی پسماندگی کاشکار ہیں ۔ اس لئے وہ مشیر برائے ٹرانسپورٹ کا عہدہ قبول نہیں کر سکتے ۔ ان کا کہنا تھاجنوبی اضلاع کی ترقی اور فلاح بہبود کے لئے ان کو وزیر بتایا جائے اور کوئی اہم وزارت ان کے سپرد کی جائے ۔

Exit mobile version