سیکرمنٹو(سچ نیوز) ہم تو مرنے والوں کو دفن کرتے ہیں، مغربی ممالک میں بہت سے لوگ مرنے والے عزیزوں کو جلا کر اُن کی راکھ اپنے گھر میں محفوظ کر کے رکھ لیتے ہیں، مگر ایک امریکی لڑکی نے تو حد ہی کر دی، اپنی آنجہانی دادی کی راکھ دھوکے سے اپنے ساتھی طلبا و طالبات کو کھلا دی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ لڑکی ریاست کیلیفورنیا کے ڈاونچی ہائی سکول کی طالبہ ہے۔ اُس نے دو ہفتے قبل اپنے ساتھی طالب علموں کو گھر میں بنے بسکٹ کھلائے تھے۔ چند دن بعد اُس نے اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ جو بسکٹ انہیں کھلائے تھے اُن میں آنجہانی دادی کی راکھ بھی ڈالی تھی۔ یہ بات سننے کر بیچارے کلاس فیلو بے حدپریشان ہوئے اور اپنے والدین اور سکول کی انتظامیہ کو اس بات کی خبر کی۔ لڑکی نے ایسی عجیب و غریب حرکت کیوں کی، یہ تو واضح نہیں البتہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
دادی کی راکھ کو اپنے دوستوں کو کھلانے والی لڑکی بڑی مشکل میں پھنس گئی، ایسا کیسے ہوا؟ حیران کن وجہ جانئے
دادی کی راکھ کو اپنے دوستوں کو کھلانے والی لڑکی بڑی مشکل میں پھنس گئی، ایسا کیسے ہوا؟ حیران کن وجہ جانئے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023