اسلام آباد (سچ نیوز) پنجاب میں آٹھ چینی شہریوں کو اسلحہ رکھنے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا یہ آٹھ چینی شہری ایک بجلی گھر میں اسلحے کے ساتھ داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیے گئے۔ ایک مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ ساہیوال میں واقع قادرآباد پاور پلانٹ میں داخلے کے وقت ان افراد کی گاڑی سے یہ اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اس پولیس افسر کے مطابق ان افراد سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔