نیویارک: (سچ نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ منظم جرائم اور دہشت گردی کے اشتراک کو روکنے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔
ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں منظم جرائم اور دہشت گردی میں ان کے کردار پر مباحثے سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محدود وسائل میں انسداد منشیات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ منشیات، اغوا برائے تاوان، سمگلنگ اور دیگر جرائم دہشت گرد گروہوں کی معاونت کا اہم ذریعہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو ان خطرات سے نمٹنے کے لیے منظم منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ ممالک کے مابین تعاون اور معلومات اور تکنیکی صلاحیتوں کے تبادلے سے منظم جرائم اور دہشتگردی کو روکا جا سکتا ہے۔