ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنے ہونیوالے شوہر رنویر سنگھ سے دولت کمانے میں آگے نکل گئیں۔ رنویر سنگھ کے کل اثاثوں کی مالیت 10 ملین ڈالرز، دپیکا کے 11 ملین ڈالرز ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بالی وڈ کی خوبصورت جوڑی ہونے کے ساتھ پاور کپل بھی ہیں، دونوں کی مقبولیت ایک دوسرے سے بالکل بھی کم نہیں تاہم دپیکا آمدنی میں رنویر سے آگے نکل گئیں۔فوربز 2017 کے سروے کے مطابق بالی ووڈ کی سب سے زیادہ آمدنی والی اداکاراؤں میں دپیکا پڈوکون چھٹے نمبر ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت 11 ملین ڈالرز ہے جو 80 کروڑ بھارتی روپے بنتے ہیں۔ اس آمدنی میں ان کی فلموں اور اشتہارات وغیرہ کی آمدنی بھی شامل ہے۔دوسری جانب رنویر سنگھ فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ آمدنی والے اداکاروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں، رنویر سنگھ کے کل اثاثوں کی مالیت 10 ملین ڈالرز تقریباً 76 کروڑ بھارتی روپے ہے۔یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی واحد اداکارہ ہیں جو اداکاروں کے مقابلے زیادہ معاوضہ لیتی ہیں۔ فلم ’’پدماوت‘‘ میں دپیکا نے 12 کروڑ معاوضہ لیا تھا جب کہ رنویر سنگھ کو 7 سے 8کروڑ معاوضہ دیا گیا تھا۔