راولپنڈی (سچ نیوز)راولپنڈی میں کانٹے کا مقابلہ ، ن لیگ نے شیخ رشید کوہرانے کیلئے زور شور سے مہم شروع کردی، قمر الاسلام کا 12سالہ بیٹا چودھری نثار کے مقابلے پر اترا ہوا ہے ۔جیونیوز کے الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے مقامی نمائندہ ارشاد قریشی نے بتایا کہ این اے 62میں شیخ رشیدکا دانیال چودھری سے کانٹے کا مقابلہ ہے اور مسلم لیگ ن شیخ رشید کو ہرانے کے لئے اپنا پورا زور لگارہی ہے ۔ حنیف عباسی کی گرفتار ی سے این اے 62اور این اے 60میں مسلم لیگ ن کا ووٹر چارج ہوا ہے اور اب یہاں سخت مقابلہ ہوگا ۔ تحریک انصاف کے کارکن شیخ رشید کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں لیکن مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے بھی اعلان کردیاہے کہ وہ شیخ رشید کو جیتنے نہیں دیں گے ۔ دوسر ی جانب چودھری نثار کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ قمرالاسلام کا 12سالہ بیٹا ان کی انتخابی مہم چلا رہا ہے ۔