ماسکو (سچ نیوز)بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہونے والے روسی خلائی راکٹ میں خرابی کے باعث خلا بازوں نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے اور اس ایمرجنسی میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق خلائی راکٹ نے قازقستان میں واقع روسی خلائی سٹیشن بیکانورسے اڑان بھری جس میں ایک امریکی اور ایک روسی خلاباز سوار تھے۔سویوز راکٹ میں اس وقت خرابی پیدا ہوئی جب وہ زمینی فضا اور خلا کے کنارے پر تھا یہ خرابی راکٹ بوسٹر میں پیدا ہوئی تھی۔ناسا کا کہنا ہے کہ دونوں خلا باز اس واقعے میں محفوظ رہے اور وہ کیپسول سے باہر آگئے جب کہ انہیں کسی قسم کی طبی امداد دینے کی ضرورت نہیں پڑی۔روس نے واقعہ کی مکمل تفتیش کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے اپنی اگلی پروازیں وقتی طور پر روکنے کا اعلان بھی کیا۔
روس میں خلائی راکٹ کی ہنگامی لینڈنگ، خلاباز محفوظ
روس میں خلائی راکٹ کی ہنگامی لینڈنگ، خلاباز محفوظ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023