کولمبو(سچ نیوز)سری لنکا میں پیدا ہونے والا آئینی بحران شدت اختیار کر گیا ، دوسرے روز بھی پارلیمنٹ ’’میدان جنگ ‘‘ کا منظر پیش کرتا رہا ،اراکین پارلیمنٹ نے ایک دوسرے پر مکوں اورتھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے اسمبلی کا فرنیچر توڑ ڈالا ،اپوزیشن کے روکنے پر سپیکر کو پیرا ملٹری فورس کے غیرمسلح دستوں نے حفاظتی حصار میں ایوان میں پہنچایا تو اراکین ملٹری فورس سے بھی گتھم گتھا ہو گئے ،ماحول میں کشیدگی بڑھنے پر سپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں پیدا ہونے والا آئینی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور دوسرے روز بھی پارلیمنٹ ’’میدان جنگ ‘‘ کا منظر پیش کرتا رہا ، سری لنکن پارلیمنٹ کے سپیکر کیرو جے سوریا کو ان کی پارٹی کے مخالفین نے ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا تاہم ایک گھنٹے بعد غیرمسلح پیراملٹری فورس کے عہدیداروں اور افسران نے انہیں اسمبلی کے اندر پہنچایا۔پیراملٹری فورس کے عہدیداروں نے سپیکر جے سوریا کو گھیرے میں لے کر ایوان کا اعتماد کھونے والے وزیراعظم راجاپکسے کے حامیوں سے تحفظ فراہم کیا کیونکہ وہ سپیکر پر کتابیں اور