اسلام آباد (سچ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سعودی وزیرخارجہ آج پاکستان آرہے ہیں، سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کودوسراگھرقراردیاہے، سعودی وزیرخارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی،کرتار پور پراٹاری بارڈرپرملاقات سے فرق نہیں پڑےگا،پاکستان امن کاخواہاں ہے۔دنیانیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی مجبوری الیکشن ہے، بی جے پی سمجھتی ہے پاکستان کیساتھ تعلقات بہترہوئے توووٹ بینک متاثرہوگا، پومپیوپاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کرداراداکررہے ہیں، چین اورروس نے بھی اپناکرداراداکیاہے،ترک صدراوراردن کے شاہ عبداللہ کابھی شکرگزارہوں۔انہوں نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر آج پاکستان آرہے ہیں، سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کودوسراگھرقراردیاہے،سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات ہوگی،سعودی وزیرخارجہ کی وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوگی، سعودی ولی عہدپاکستانیوں کے دل جیت کرگئے ہیں، آج پاکستان نے بھارت کو3بڑے سگنل دیئے ہیں،بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کوواپس بھیجنے کافیصلہ کیا،ڈی جی ایم اورابطے بھی بحال کرناچاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کرتار پور پر اٹاری بارڈرپرملاقات سے فرق نہیں پڑےگا،پاکستان امن کاخواہاں ہے،اپنی کوششیں جاری رکھے گا، پاکستان افغانستان میں بھی امن کاخواہاں ہے، چین ہمارادوست ملک ہے ہرمعاملے پرمشاورت ہوتی رہتی ہے، پاکستان کیخلاف جارحیت کی گئی توبھرپوردفاع کریں گے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرآج پاکستان آئیں گے
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرآج پاکستان آئیں گے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023