پیرس(سچ نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہمشیرہ کے خلاف ایک مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کی ہمشیرہ شہزادی حسا بنت سلمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے باڈی گارڈ کے ذریعے ایک ’ڈیکوریٹر‘ پر تشدد کروایا اور اسے اپنے پاﺅں چومنے پر مجبور کیا۔ اس ڈیکوریٹر کو شہزادہ حسانے اپنے لگژری اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش کے لیے بلایا تھا جس نے اپارٹمنٹ کی تزئین کرنے کے بعد تصاویر بنا لیں۔اپنے اپارٹمنٹ کی تصاویر بنائے جانے پر شہزادی حسا شدید مشتعل ہو گئیں اور اپنے باڈی گارڈ کو کہہ کر ڈیکوریٹر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنواڈالا اور اسے مجبور کیا کہ وہ شہزادی حسا کے پیروں کو چومے۔ اس ڈیکوریٹر کا نام اشرف عید تھا، جس پر تشدد کا واقعہ ستمبر 2016ءمیں پیش آیا۔ اسی وقت اس نے پولیس کو اس واقعے کی رپورٹ کر دی تھی تاہم شہزادی حسا کے خلاف اس مقدمے کی کارروائی اب شروع ہو رہی ہے، جس میں شہزادی حسا کے ساتھ ان کے باڈی گارڈ رینی سیدی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بہن کے خلاف پیرس میں مقدمے کی کارروائی شروع
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بہن کے خلاف پیرس میں مقدمے کی کارروائی شروع
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023