اسلام آباد (سچ نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ایک روز کی تاخیر ہوگئی ہے جس کی دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے16 فروری (ہفتہ کو) پاکستان آنا تھا تاہم اب وہ 17 اور 18 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ولی عہد کا دورہ تاخیر کا شکار ہوا ہے لیکن ان کی پاکستان آمد پر ان کی مصروفیات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔محمد بن سلمان کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث 17 فروری کو ہونے والی پاک سعودی بزنس کانفرنس بھی ملتوی کردی گئی ہے جس کی سرمایہ کاری بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ بزنس کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023