ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ اور سلمان خان کی دوست لو لیا ونتر نے کہا ہے کہ سلمان خان میری زندگی میں بہت خاص انسان ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لو لیا نے اپنی اورسلمان خان کی دوستی کے حوا لے سے پو چھے گئے سوال پر جواب دیتے ہو ئے کہا کہ سلمان خان ان کی زندگی میں سب سے خاص اور اہم انسان ہیں۔واضح رہے کہ لو لیا اور سلمان خان کی دوستی کے چرچے کافی عرصے سے ہو رہے ہیں لیکن دونوں نے ابھی کو ئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔تاہم لولیا کو اکثر سلمان خان کی فلموں کی عکسبندی اور خاندانی تقریبات میں ان کیساتھ دیکھا گیا ہے۔