سندھ میں حکومت بنانا ہمارا حق ہے، پی ٹی آئی رہنما

کراچی: (سچ نیوز) پی ٹی آئی رہنماؤں خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی طرح سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے، جو ان کا حق ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی آئے گی۔ کوئی غیر آئینی، غیر اخلاقی اور غیر جمہوری طریقہ نہیں اختیار کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اے پی سی کے نام پر نیا ٹوپی ڈرامہ شروع کر رکھا ہے۔ گیارہ سال سے سندھ میں اقتدار میں رہے، اس وقت مسائل حل کرنے کا خیال نہ آیا۔

رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں حکومت بنانا ہمارا حق ہے، آج نہیں تو چھ ماہ بعد سندھ میں تبدیلی ضرور آئے گی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے کا سارا بجٹ ہڑپ کر گئی۔ بلاول زرداری کو سندھ میں لاڑکانہ جانا چاہیے جہاں ایڈز پھیل چکا ہے اور لوگ پریشان ہیں۔

Exit mobile version