سندھ کے سینئر وزیر ناصر حسین شاہ اپنی وزارتوں سے مستعفی

کراچی: (سچ نیوز) سندھ کے سینئر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اپنی وزارتوں سے استعفیٰ وزیراعلی کو پیش کر دیا ہے، جنہوں نے منظوری کے لیے گورنر سندھ کو ارسال کر دیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے پارٹی قیادت کے احکامات پر 18 جولائی کو این اے 205 گھوٹگی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم چلانے کے سلسلے میں وزارتوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ قیادت کا ہر فیصلہ قبول ہے۔ ان کے پاس ورکس اینڈ سروسز، آبپاشی، مذہبی امور اور محکمہ جنگلات کا قلمدان تھا۔

سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے وزارتوں سے استعفیٰ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کر دیا ہے، جنہوں نے اسے منظوری کے لئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ارسال کر دیا ہے

Exit mobile version