واشنگٹن (سچ نیوز)امریکہ میں روسی سفیر نے کہا ہے کہ سو چوہے مل کر بھی شیر نہیں بن سکتے ، امریکہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے ثبوت بھی دیئے جائیں ۔جیونیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹی وی انٹرویو پر ردعمل میں امریکہ میں موجود روسی سفیر اناتولی اناتوف نے کہا کہ امریکہ الزاما ت لگائے تو ان کے ثبوت بھی ساتھ رکھے ، برطانوی حکومت بھی اس طرح کی الزام تراشی کرتی رہتی ہے ۔ ان الزامات پر روسی سفیر کا کہنا تھا کہ سو چوہے مل کر بھی شیر نہیں بن سکتے ۔واضح رہے کہ امریکی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر الزام عائد کیا تھا کہ روس کی جانب سے 2016میں ہونے والے امریکی انتخابات میں مداخلت کی گئی تھی ۔