ڈھاکا(سچ نیوز)سوہنی دھرتی اللہ رکھے جیسے مقبول گیت گانے والی نامور گلوکارہ شہناز بیگم 67 برس کی عمر میں ڈھاکا میں انتقال کر گئیں۔مقامی میڈیا کے مطابق انہیں اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔وہ 2 جنوری 1952 کو ڈھاکا میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 67 برس تھی، شہناز بیگم نے کچھ عرصہ پہلے عمرہ کی ادائیگی کے بعد گلو کاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔شہناز بیگم نے سوگواران میں شوہر، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو چھوڑا ہے، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈھاکا میں ادا کی جائے گی۔انہوں نے بچپن سے ہی گلو کاری شروع کر دی تھی اور صرف 11 برس کی عمر میں انھوں نے اپنا پہلا گانا پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گایا تھا۔شہناز بیگم کے گائے مشہور ملی نغموں میں جیوے جیوے پاکستان بھی شامل ہے۔ شہناز بیگم 2 جنوری 1952 کو ڈھاکا میں پیدا ہوئیں۔
”سوہنی دھرتی اللہ رکھے “گیت کی معروف گلوکارہ شہناز بیگم انتقال کرگئیں
”سوہنی دھرتی اللہ رکھے “گیت کی معروف گلوکارہ شہناز بیگم انتقال کرگئیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023