سپاہی مقبول حسین (ستارہ جرات ) انتقال کرگئے ، آرمی چیف کا اظہار تعزیت ،تدفین فوجی اعزاز کیساتھ کی جائیگی

سپاہی مقبول حسین (ستارہ جرات ) انتقال کرگئے ، آرمی چیف کا اظہار تعزیت ،تدفین فوجی اعزاز کیساتھ کی جائیگی

راولپنڈی (سچ نیوز) بھارتی جیلوں میں 40سال قیدرہنے والے سپاہی مقبول حسین (ستارہ جرات ) انتقال کرگئے ، آرمی چیف کا اظہار تعزیت ، نماز جنازہ فوجی اعزا ز کے ساتھ ادا کی جائیگی ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق 1965کی جنگ میں حصہ لینے والے سپاہی مقبول حسین انتقال کرگئے ۔ مقبول حسین کو 1965میں بھارتی فوج نے قید کرلیا تھا اور وہ 40سال تک بھارت کی مختلف جیلوں میں قید رہے ۔ مقبول حسین کو 2005 میں بھارتی قید سے رہائی ملی ۔ مقبول حسین کوستارہ جرات سے بھی نوازاگیا تھا ۔ سپاہی مقبول حسین سی ایم ایچ اٹک میں زیر علاج تھے ۔ ان کو کل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائیگا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کی وفات پر اظہار تعزیت کیاہے ۔

Exit mobile version