نئی دہلی (سچ نیوز)مغربی اترپردیش میں آبروریزی ، بد فعلی اور اجتماعی آبروریزی کے واقعات کے بعد اب ایک بیوی نے اپنے شوہر پر دوستوں سے ناجائز تعلقات کیلئے بلیک میل کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کی رہائشی نو بیاہتا دلہن نے شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا ہے۔،متاثرہ لڑکی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شادی کے دو روز بعد ہی شوہر نے اپنے دوستوں کو خوش کرنے کی فرمائش کرڈالی،پہلے تو وہ اس فرمائش کو ٹالتی رہی ، لیکن جب پانی سر سے اوپر بہنے لگا تو وہ مائیکے لوٹ آئی، بیوی کے مطابق اس کے شوہر نے خفیہ طور پر اس کی فحش ویڈیو کلب بنائے، جس کے بعد اس کو وائرل کرنے کی مسلسل دھمکی دے رہا ہے،پولیس کے مطابق لڑکی نے بتایا ہے کہ شادی کے ایک دو دن بعد ہی شوہر ایسے مطالبات کرنے لگا کہ سن کر کسی کے بھی ہوش اڑ جائیں، اس کے شوہر نے اس کی سہاگ رات کی فحش ویڈیو بنائی اور پھر اس کو بلیک میل کرنے لگا، شوہر اس کو بلیک میل کرکے دوستوں سے تعلقات قائم کرنے کیلئے کہتا تھا اور انکار کرنے پر ویڈیو وائرل کردینے کی دھمکی دیتا تھا ،پولیس نے بیوی کی درخواست پر عمل کر تے ہو ئے شوہر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔