شاہین ایئراورایف بی آر کے درمیان معاملات طے، حج فلائٹس کے لئے ہیڈ آفس کھول دیاگیا

شاہین ایئراورایف بی آر کے درمیان معاملات طے، حج فلائٹس کے لئے ہیڈ آفس کھول دیاگیا

کراچی (سچ نیوز)ایف بی آرنے حج فلائٹس کی وجہ سے  شاہین ایئر لائن کا ہیڈ آفس 8 دن بند رکھنے کے بعد کھول دیا ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس ادا نہیں کیا گیا ۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق ترجمان شاہین ایئر لائن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین ایئراورایف بی آر کے درمیان ٹیکس کی عدم ادائیگی کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں، جس کے بعد ایف بی آر نے شاہین ایئر کے ہیڈ آفس کو کھول دیا ہے،27 اگست سے ہیڈ آفس سے آپریشنز کا دوبارہ آغاز کردیا جائے گا۔

ایف بی آر  حکام کا کہنا ہے کہ بلا تعطل حج فلائٹس کیلیے شاہین ایئرکوسیل کی گئی عمارت میں محدود رسائی دی ہے،شاہین ایئرکیجانب سے اب تک کوئی رقم جمع نہیں کروائی گئی،اگرٹیکس کی رقم نہ ملی تو حج فلائٹس کے بعد شاہین ایئرکے ہیڈکوارٹرکودوبارہ بند کیا جائے گا،

واضح رہے شاہین ایئر لائن کا دفتر 1 ارب 40 کروڑ روپے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیاتھا ،شاہین ایئر نے کہا تھا کہ ٹیکس کی ادائیگی تک شاہین ایئر لائن کا ہیڈکوارٹر بند رہے گا۔

Exit mobile version