شمالی سوڈان میں بچوں کو لے کر سکول جانے والی کشتی الٹنے سے 22بچے ہلاک ہو گئے

شمالی سوڈان میں بچوں کو لے کر سکول جانے والی کشتی الٹنے سے 22بچے ہلاک ہو گئے

خرطوم(سچ نیوز)شمالی سوڈان میں بچوں کو لے کر سکول جانے والی کشتی الٹنے سے 22 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں،بدقسمت کشتی بچوں کو لے کرسکول جا رہی تھی کہ راستے میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کشتی کا انجن خراب ہوگیا، کشتی میں 40افراد سوار تھے،حادثہ دارالحکومت خرطوم سے سات سو پچاس کلومیٹر دور ملک کے شمالے خطے میں دریائے نیل میں پیش آیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، سول ڈیفنس کے اہلکار ابھی تک دریائے نیل میں ڈوبنے والے افراد کی لاشیں تلاش کر رہے ہیں، اس علاقے کے دیہات کے افراد عموما دریائے نیل عبور کرنے کے لیے لکڑی کے تختوں سے بنی کشتیاں استعمال کرتے ہیں۔شدید بارشوں کی وجہ سے بدھ کے روز خرطوم میں حکومت نے ایک حکم نامے کے ذریعے ملک بھر کے سکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔سوڈان کے شمالی صوبوں دارفور اور کوردفان میں حالیہ بارشو ں سے اب تک کم ازکم چالیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، دارالحکومت خرطوم میں بھی بارشوں سے دس افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

Exit mobile version