لاہور (سچ نیوز)معروف تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے انکشاف کیاہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف کو پنجاب میں حکومت بنانے سے منع کیا تھا اور ان کی رہائی کی کوششیں کرنے کے لئے کہا تھا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’ ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اوریامقبول جان نے کہا کہ شہبازشریف کو پنجاب میں حکومت بنانے سے نوازشریف نے منع کردیا اور کہا تھاکہ آپ پنجاب میں حکومت نہیں بنائیں گے بلکہ میری رہائی کے لئے کوششیں کریں گے جس پر شہبازشریف نے پنجاب میں حکومت نہیں بنائی اور خاموشی سے بیٹھے رہے لیکن اب فواد چودھری کی ملاقات کے بعد یہ ظاہر ہونا شروع ہوگیاہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے فیصلے خود کرے گی اور اڈیالہ جیل کی جانب دیکھنے کا سلسلہ ختم ہوگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 30سالہ ماضی کی سیاست تبدیل ہوچکی ہے اور تاریخ کادھار ا بھی تبدیل ہورہاہے ۔