برمنگھم(سچ نیوز)ہر انسان کی زندگی میں کوئی نا کوئی پچھتا وا تو ہوتا ہے، آپ کی زندگی میں بھی ضرور ہو گا، مگر ذرا اِن دکھی دلوں کی بھی سُن لیجئے۔ انہیں ایسی ایسی دلچسپ و عجیب باتوں پر پچھتاوا ہے کہ سُن کر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی کہ ان سے ہمدردی کی جائے یا ان پر ہنسا جائے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر ان لوگوں نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے بیان کئے ہیں۔ ان میں ایک ایسے صاحب بھی ہیں جن کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا صحافی بننا ہے۔صحافت کا شعبہ اختیار کرنے کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دینے والے یہ صاحب کہتے ہیں کہ ’’ میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ میں نے ایک اخبار میں رپورٹنگ شروع کر دی اور پھر ساری زندگی اسی کام میں گزار دی۔ یہ ایک مشکل کام ہے، جس پر دن رات صرف کرنا پڑتے ہیں، اور تنخواہ بھی کچھ خاص نہیں ہوتی، پھر بھی میں یہی کام کرتا رہا۔‘‘اپنے غیر مناسب رویے کے باعث اپنی رومانوی زندگی کا جنازہ نکالنے والے ایک نوجوان نے لکھا کہ ’’چند ماہ قبل میں نے اپنی بہترین دوست کے ساتھ رومانوی تعلق کا آغاز کیا۔ ہمارے درمیان آغاز تو اچھا تھا لیکن اسے کچھ مسائل کا سامنا تھا۔ میں نے حماقت کا ثبوت دیتے ہوئے اس پر غصہ کرنا شروع کردیا اور میرے بُرے رویے کے باعث وہ مجھے ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر چلی گئی۔ کاش میں کچھ سمجھداری اور شائستگی سے کام لیتا۔‘‘ایک اور صاحب کو اس بات پر پچھتاوا ہے کہ انہوں نے خود کو زندگی کے لطف سے محروم کر لیا۔ یہ صاحب اپنی حیران کن کیفیت کے بارے میں لکھے ہے کہ ’’ میری لیے پچھتاوے کی بات یہ ہے کہ میں بوڑھا ہونے سے پہلے ہی بوڑھے لوگوں کی طرح تنہا اور سنجیدہ ہوچکا ہوں۔ میں اپنی تعلیم کے ساتھ ملازمت بھی کرتا رہا، اپنے سارے اخراجات خود پورے کئے، پھر نوکری کی مشقت میں مشغول ہو گیا۔ میں نے دن رات محنت مشقت میں گزارے، مگر اب محسوس کرتا ہوں کہ میں نے بہت کچھ کھو دیا۔ مجھے کچھ وقت زندگی سے لطف اندوز ہونے کے لئے ضرور نکالنا چاہیے تھا۔‘‘